سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز

 سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات  زرکاحجم 8 ارب ڈالر سے تجاوز

اسلام آباد (اے پی پی)روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 8 ارب ڈالر جبکہ سرمایہ کاری کاحجم 900ملین ڈالرسے تجاوزکرگیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مئی میں آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں نے 224 ملین ڈالرکازرمبادلہ ارسال کیا۔ مئی کے اختتام تک آرڈی اے کے ذریعہ سمندرپارپاکستانیوں کی ملک میں سرمایہ کاری کاحجم 900 ملین ڈالرسے تجاوزکرچکاہے ۔سمندرپاکستانیوں نے نیاپاکستان روایتی سرٹیفیکیٹس میں 338 ملین ڈالر، نیاپاکستان اسلامی سرٹیفیکیٹس میں 582 ملین ڈالر، اورپاکستان سٹاک ایکسچینج میں 37 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں