مری ایکسپریس وے پرساملی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

مری ایکسپریس وے پرساملی  کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مری کے ایکسپریس وے ساملی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی،ملکہ کوہسار کے جنگلات کئی دنوں سے آگ کی زد میں ہیں۔

 محکمہ جنگلات کے ملازمین آلات نہ ہونے کے باوجود آگ بجھانے میں دن رات مشغول ہیں، آگ لگنے کے واقعات سے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے مری میں بھی شدید گرمی کی لہر موجود ہے اور چرند و پرنداور جنگلی حیات کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں