سکی کناری پاور سٹیشن :پہلے یونٹ کی ویٹ ٹیسٹنگ کا کامیاب آغاز

سکی کناری پاور سٹیشن :پہلے یونٹ  کی ویٹ ٹیسٹنگ کا کامیاب آغاز

اسلام آباد (اے پی پی)سکی کناری(ایس کے ) ہائیڈرو پاور سٹیشن کے پہلے یونٹ نے ویٹ ٹیسٹنگ کا کامیاب آغاز کر دیا ۔ یونٹ رسمی طور پر ویٹ ٹیسٹنگ کے مرحلہ میں داخل ہو گیا ہے ۔

 ٹیسٹنگ کے مرحلہ کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چائنا انرجی کنسٹرکشن اوورسیز انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ، ایس کے ہائیڈرو کمپنی لمیٹڈ،پاور سٹیشن کی تعمیر میں حصہ لینے والے دیگر اداروں کے انجینئرز اور عملہ نے بھی شرکت کی۔ ایس کے کے یونٹ 4 کے مزید مختلف ٹیسٹ کئے جائیں گے جن میں درجہ حرارت کے استحکام اور اوور سپیڈ ٹیسٹ بھی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ایس کے ہائیڈرو پاور سٹیشن مانسہرہ میں دریائے کنہا پر واقع ہے ۔ یہ سی پیک کے تحت ترجیحی منصوبوں کے پہلے مرحلہ کا ایک اہم منصوبہ ہے جو 884 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی مجموعی نصب صلاحیت کے ساتھ چار یونٹس پرمشتمل ہے ۔ تکمیل کے بعد یہ منصوبہ سالانہ 3.212 بلین کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی فراہم کر ے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں