جہانیاں:4افراد گٹر والے کنویں میں ڈوب کر جاں بحق

جہانیاں:4افراد گٹر والے  کنویں میں ڈوب کر جاں بحق

جہانیاں(آن لائن)نواحی گاؤں 80 ڈبلیو بی میں4 افراد گٹر والے کنویں میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔ اسلم گھر کی نکاسی آب کیلئے بنائے گئے گہرے کنویں کی صفائی کیلئے اترا اور سیڑھی سے سلپ ہو کر گر گیا ۔

 اسلم کو بچانے کی کوشش میں مزید تین افراد بھی کنویں میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے ۔جاں بحق ہونے والوں میں اسلم، نواز عرف مٹھو، مشتاق اور اصغر شامل ہیں اور چاروں مقامی گاؤں کے ہی رہائشی تھے ۔ لاشوں کو ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔ کنویں میں زہریلی گیس جمع ہوجانے سے ہلاکتیں ہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں