مصطفی ٹاؤن:3ڈاکو بکرا لیکر فرار، ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

مصطفی ٹاؤن:3ڈاکو بکرا لیکر فرار، ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک

لاہور(کر ائم رپو رٹر)مصطفی ٹاؤن میں شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 4ڈاکو شہری کے گھرسے قربانی کا بکرا اٹھانے کے لیے آئے تھے ۔

 شہری کی فائرنگ کے دوران 3ڈاکو بکرا لے کر فرار ہو گئے جبکہ انکا ساتھی مارا گیا۔ لاہور میں چوری ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے ، زیورات ودیگر قیمتی اشیاسے محروم ہو گئے ۔ رائیونڈ کے علاقے میں ریاض کی فیملی سے 3 لاکھ ، موبائل ،ڈیفنس میں نزاکت کی فیملی سے 3 لاکھ وزیورات،شاہدرہ میں خالد کی فیملی سے دو لاکھ و موبائل ،غازی آباد میں محمود کی فیملی سے 2 لاکھ و موبائل،کاہنہ میں خلیل سے ایک لاکھ وموبائل، اسلامپورہ میں واجد سے ایک لاکھ وموبائل ،فیصل ٹائون میں فرزند سے 1 لاکھ و موبائل،سمن آباد میں شکیل سے 50 ہزار و موبائل ،نوانکوٹ میں تبریز سے 20ہزارو موبائل ،کوٹ لکھپت میں گوہر سے 10ہزار وموبائل اور دیگر اشیا چھین لی گئیں۔شیراکوٹ اور مغلپورہ سے گاڑیاں جبکہ اسلامپورہ، اچھرہ،رائیونڈ اور شالیمار سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں