مردان:نوجوان نے والد ،دوبھائیوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

مردان:نوجوان نے والد ،دوبھائیوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

مردان،خیبر(آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک) مردان کے علاقے خورہ بانڈہ میں فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتل ہوگئے جبکہ خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں کو زخمی، والد اور 2 بھائیوں کو قتل کردیا اور پھر اپنے آپ کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمی کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، نہار اللہ نامی نوجوان کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ادھرخیبرمیں زمین کے تنازع پر رشتے داروں کے درمیان فائرنگ سے چار چچازادبھائی جاں بحق ہوگئے ، واقعہ خیبر کے علاقے جمرود کی نئی آبادی میں پیش آیا ، پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کرشواہد جمع کرلیے ۔ایس ایچ او عدنان آفریدی کے مطابق علاقہ نئی آبادی میں چچازاد بھائیوں کا 15 مرلے پلاٹ پر تنازع تھا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں