چارسدہ : موٹروے پر سفر کرنیوالے پاکستانی نژاد امریکی خاندان لٹ گیا

چارسدہ : موٹروے پر سفر کرنیوالے  پاکستانی نژاد امریکی خاندان لٹ گیا

چارسدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)چارسدہ میں موٹروے پر سفر کرنے والا پاکستانی نژاد امریکی خاندان لُٹ گیا۔ 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔

مسلح ملزموں نے گاڑی روکنے کے لیے ٹائر بلاسٹر کا استعمال کیا۔ ملزموں نے پشاور سے براستہ موٹروے اسلام آباد جانے والے خاندان سے موبائل فون، زیور، پیسے اور سفری دستاویزات لے کر فرار ہوگئے ۔خیبر پختونخوا پولیس نے تحقیقات کے لیے اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں