درخت اور پتھر ٹکرانے سے سکھر بیراج کے دروازے ٹوٹے

درخت اور پتھر ٹکرانے سے سکھر بیراج کے دروازے ٹوٹے

اسلام آباد (نمائندہ دنیا)سکھر بیراج کے دروازے ٹوٹنے سے 7 نہریں مکمل بند ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سندھ کیلئے پانی کے کوٹے میں کمی کردی گئی۔

 بیراج کے دروازوں کو نقصان کیسے پہنچا، وجوہات سامنے آگئیں ۔ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں  آنے والے درخت اور پتھر ٹکرانے سے بیراج کے دروازے ٹوٹے ، دروازوں میں ریت اور بجری بھر چکی تھی اور بیراج کو مرمت درکار تھی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ بیراج خستہ حال قرار دیا جا چکا تھااورتعمیرو بحالی کا کام جاری تھا، جب گیٹ ٹوٹے تو بین الاقوامی ماہرین بیراج پر تعمیراتی کاموں میں مصروف تھے ۔دروازے ٹوٹنے سے بیراج سے نکلنے والی 7 نہریں مکمل طور پر بند ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کی لاکھوں ایکڑ اراضی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ذرائع آبی وسائل کے مطابق سندھ میں کپاس، گنا، چاول اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ۔دریں اثنا سندھ کے لیے پانی کا کوٹہ بھی 50 فیصد کم کردیا گیا ہے جس کے بعد سندھ کو ایک لاکھ 80 ہزار کیوسک کے بجائے 90 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں