خیبر پختونخوا:’بجلی چوری نہیں چلے گی ‘ مہم کا آج سے آغاز

خیبر پختونخوا:’بجلی چوری نہیں چلے گی ‘ مہم کا آج سے آغاز

پشاور(آئی این پی)وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپورکی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل، ہوم سیکرٹری ، چیف ایگزیکٹو ، چیف انجینئرز، کمشنرز اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

جس میں لوڈ شیڈنگ، بجلی چوری کی روک تھام مہم ، بقایاجات ادا نہ کرنے و دیگر مسائل پر بحث ہوئی جس میں طے پایا کہ‘ بجلی چوری نہیں چلے گی’ مہم کا آغاز آج24جون سے کیا جائیگا،کریک ڈاؤن کے دوران بجلی چوری میں ملوث افرادکو گرفتار کر کے بقایاجات جمع کرانے تک جیل میں بند رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں