پیپلزپارٹی وسطی پنجاب ، لاہور اور خواتین ونگز میں اختلافات

پیپلزپارٹی وسطی پنجاب ، لاہور اور خواتین ونگز میں اختلافات

لاہور ( یاسین ملک )پیپلزپارٹی وسطی پنجاب ، لاہور اور خواتین ونگز میں اختلافات عروج پر پہنچ گئے ،بے نظیر بھٹو کی سالگرہ بھی اختلافات کی نذز ہو گئی۔

بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر لاہور میں ایک بڑی تقریب کی بجائے چھ چھوٹی چھوٹی تقریبات منعقد کی گئیں جو سب کی سب ناکام رہیں ، ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید اور جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ میں اختلافات ہیں ،پیپلزپارٹی لاہور ڈویژن کے صدر کے لئے متعدد امیدوار ایک دوسرے کی ٹانگیں کھینچنے لگے ،پیپلزپارٹی خوتین ونگ پنجاب کی صدر ثمینہ گھرکی اور جنرل سیکرٹری   نرگس فیض کے مابین بھی اختلافات ہیں ،پیپلزپارٹی خواتین ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا اب ان کی رکنیت ختم کرنے کی بھی کو شش کی جا ری ہے ،سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی لاہور فائزہ ملک کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی میں کوئی اختلافات نہیں سب ٹھیک ہے ، تاہم پیپلزپارٹی میں اگر چھوٹے موٹے اختلافات ہیں بھی تو لیڈر شپ اچھے عہدیدار سامنے لائے اور اختلافات ختم کرائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں