قرضے برآمدات بڑھانے سے ختم ہونگے :گوہر اعجاز

 قرضے برآمدات بڑھانے سے ختم ہونگے :گوہر اعجاز

اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے کہا پاکستان کے قرضے مزید قرض لینے سے نہیں برآمدات بڑھانے اورصنعتیں چلانے سے ختم ہوں گے ۔

بجٹ تجاویز پر پریس کانفرنس کرتے انہوں نے کہا کاروباری برادری ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑی رہے گی، پٹرولیم لیوی بھی ایک قسم کا ٹیکس ہے ، بجٹ میں ایک ہزار ارب روپے کی پٹرولیم لیوی لگائی گئی ہے ۔ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو میں 4.33 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے ،عوام پر ٹیکس اور نان ٹیکس کا 3 ہزار ارب سے زائد کا بوجھ ڈالا گیا ہے ، پاکستان کے خرچے جی ڈی پی کا 23 فیصد ہیں، ان کا کہنا تھا جب تک پوری قوم ٹیکس ادا نہیں کرے گی ملک نہیں چلے گا، حکومت اخراجات میں کمی کی اسٹیٹمنٹ پارلیمنٹ میں پیش کرے ، نان فائلرز کو بینکوں میں پیسے جمع کرانے کی اجازت نہ دی جائے ، بزنس کمیٹی لیٹ فائلرز اور نان فائلرز کی کیٹگری ختم کرے ، ایف بی آر کو 5 لائنوں کا ٹیکس ریٹرن فارم بنا کر دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں