کیا انتخابی نشان نہ ہونے پرسیاسی جماعت ختم ہو جائے گی؟اسلام آبادہائیکورٹ

کیا انتخابی نشان نہ ہونے  پرسیاسی جماعت ختم ہو  جائے گی؟اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے اختیار کے خلاف کیس کی سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی تو ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا انتخابی نشان واپسی اور تضادات سے متعلق کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعت سے انتخابی نشان واپس لینے کا اختیار ہے ، چیف جسٹس نے کہا ایک جماعت کا انتخابی نشان نہیں ہے تو کیا وہ بطور سیاسی جماعت ختم ہو جائے گی؟ وکیل نے کہاسلمان اکرم راجہ نے درخواست دی کہ انتخابی نشان نہ دیں لیکن پی ٹی آئی کا امیدوار مان لیں ۔ عدالت نے مزید سماعت ملتوی کر دی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں