6سے 11محرم الحرام تک سوشل میڈیا بند رکھا جائے پنجاب کی وفاق سے گزارش

6سے 11محرم الحرام تک  سوشل میڈیا بند رکھا جائے  پنجاب کی وفاق سے گزارش

لاہور (سیاسی نمائندہ)محرم الحرام کے موقع پر غیر مناسب اور نفرت انگیز مواد سے بچنے کے لئے پنجاب حکومت نے وفاق سے 6سے 11محرم الحرام تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند رکھنے کی گزارش کردی ۔

وفاقی محکمہ داخلہ کو لکھے گئے مراسلے کے مطابق سوشل میڈیا کی ایپس فیس بک، ایکس ، انسٹاگرام، یوٹیوب، واٹس ایپ، ٹک ٹاک و دیگر کو بندکرنے کی گزارش کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کسی بھی قسم کے انتشار کو پھیلنے سے روکنے کے لئے کیا۔یاد رہے کہ رواں سال بھی سوات سمیت کچھ واقعات ہوچکے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں