راولاکوٹ جیل سے فرار 2 قیدی گرفتار

راولاکوٹ جیل سے فرار 2 قیدی گرفتار

راولاکوٹ (نیوزایجنسیاں )راولاکوٹ جیل سے فرار ہونے والے 19 قیدیوں میں سے 3کو گرفتارکرلیا گیا ۔پولیس کے مطابق مفرور قیدیوں،نعمان ، عثمان اور فیضان کو جنگل سے آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔

 آپریشن کے دوران 3 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ،گرفتار کیے گئے 2 قیدیوں کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔ واضح رہے کہ 30 جون کو ڈسٹر کٹ جیل راولاکوٹ توڑ کر بھارت کو مطلوب قیدی سمیت19قیدی فرار ہوگئے تھے جبکہ 1 ہلاک ہو گیا تھا، فرار قیدیوں میں سزائے موت کے 5 قیدی شامل تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں