آٹانرخوں کے غلط اعدادوشمار،ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ لاہور معطل

آٹانرخوں کے غلط اعدادوشمار،ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ لاہور معطل

لاہور(عمران اکبر)آٹے کے نرخوں میں اعدادوشمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے میں سیکرٹری فوڈ پنجاب نے ڈپٹی ڈائریکٹرفوڈ لاہور کو معطل کر دیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرز راولپنڈی، گجرانوالہ اور ملتان کیخلاف انضباطی کارروائی شروع کردی گئی۔

جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر سرگودھا کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور تعینات کردیا، ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔سیکرٹری فوڈ پنجاب معظم اقبال سپرا کا کہنا ہے کہ نااہلی، لاپرواہی اور احکامات کی خلاف ورزیوں پر ایکشن لیا گیا ہے ،نا اہل اور سست افسروں کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں، افسرو ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں، میرٹ کے خلاف کچھ قبول نہیں، کسی بھی افسر یا عملے کو محکمے کی ساکھ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوامی ریلیف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں