بجلی قیمت میں اضافہ مستر د ، حکومت عوام دشمن :پی ٹی آئی

 بجلی قیمت میں اضافہ مستر د ، حکومت عوام دشمن :پی ٹی آئی

اسلام آباد،لاہور(خصوصی نیوزرپورٹر،سیاسی رپورٹرسے )تحریک انصاف نے وفاقی کابینہ کی جانب سے بجلی کی بنیادی قیمت میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافے کو مستر د کردیا۔

ترجمان کاکہناہے کہ ملک پر قابض مینڈیٹ چور حکومت ہرلحاظ سے عوام دشمن حکومت ہے جس کا ہر اقدام عوام کے معاشی قتل کا سبب بن رہا ہے ۔ترجمان نے 8 فروری کے عام انتخابات کے حوالے سے پتن کی شائع کردہ نہایت چشم کشا اور اہم تحقیقاتی رپورٹ کے معاملے پر ردعمل میں کہاہے کہ بدترین دھاندلی زدہ انتخابات کی تحقیقات کے حوالے سے درخواست سماعت کیلئے مقرر نہ کرنا بالواسطہ طور پر دھاندلی چھپانے کی کوشش ہے ۔تحریک انصاف نے اقوام متحدہ ورکنگ گروپ برائے جبری حراست کی سفارشات کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں