ایف بی آر:مزید27افسر ہٹا دیئے گئے،50افسروں کے تقررو تبادلے

ایف بی آر:مزید27افسر ہٹا دیئے گئے،50افسروں کے تقررو تبادلے

لاہور،اسلام آباد (نیوز رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر ایک بار پھر ایف بی آرمیں گریڈ 20 کے 27 افسروں کوعہدوں سے ہٹادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد ان لینڈ ریونیو اور پاکستان کسٹمز سروس کے 27 افسروں کو ایڈمن پول میں تعینات کر دیا گیا جنہیں آئندہ کوئی اہم ذمہ داری نہیں سونپی جائے گی۔ان لینڈ ریونیوسروس کے 16،کسٹمز گروپ کے 11 افسروں کو ہٹایا گیا ہے ۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ کسٹمز کے کلکٹر اپیلز اسلام آباد ڈاکٹر اختر ، عدنان اکرام ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ لاہور، ارم مقبول عامر ڈی جی لا اینڈ پراسیکیوشن،نوید اقبال ڈائریکٹر ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر ،احسن خان کلکٹر کوئٹہ،رضا خان کلکٹر ایڈ جیوڈیکیشن کراچی جبکہ ان لینڈ ریونیو کے کمشنرز قاضی افضل ، نصیر جنجوعہ، ظہور احمد ،محمد عابد ، حمیرا مریم ، نوید اختر،فاضلی ملک ، نوشیروان خان ، رضی الرحمن ، عاصم خٹک ، خالد قریشی ، محمد علی ، نعیم بابر ، ذوالقرنین شاہین،امبرین تارڑ ، عامر رشید شیخ اورپیر خالد کو ہٹا دیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے حکم پر ایف بی آر کے گریڈ 21اور22 کے 12 سے زائد افسروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا تھا۔علاوہ ازیں ایف بی آر نے کسٹمز سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ 19اور 20کے 50نئے افسروں کے تقررو تبادلے کردیئے گئے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض انور کو ڈی جی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لا اینڈ پراسیکیوشن لاہور ،منزہ مجید کو ڈائریکٹر ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن لاہور ،گریڈ 20 کی عظمت طاہرہ کو بطور ڈائریکٹر این این ڈی اے لاہور ، صائمہ آفتاب کو ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ اینڈ ٹریڈ میں بطور ڈائریکٹر ، گریڈ 20 کے نیئر شفیق کو کلکٹر اپریزمنٹ ایسٹ لاہور، زہرہ حیدر کو ڈائریکٹر آئی پی آر انفورسمنٹ سنٹرل لاہور ، بیلم رمضان کو بطور کلکٹر اپریزمنٹ ویسٹ لاہور ،حارث انصاری کو ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ گوادر میں بطور ڈائریکٹر ، علی عباس گردیزی کو کلکٹر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور ، گریڈ 19 کے تیمور کمال ملک کو کلکٹر ایڈ جیوڈیکیشن لاہور ،مونا اسلم کو ڈائریکٹوریٹ آف پوسٹ کلیئرنس آڈٹ سنٹرل لاہور اور فرخ شریف کو بطور کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ لاہور میں خدمات دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں