لگتا ہے عمران خان کے دل میں ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی، خواجہ آصف

لگتا ہے عمران خان کے دل میں  ہمدردانہ گنجائش پیدا ہو رہی، خواجہ آصف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) وزیردفاع خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے حکومت کی مجوزہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے کے اعلان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے لگتا ہے سابق وزیر اعظم کا موسم تبدیل ہورہا ہے۔

ان کا رویہ غیر سیاسی ہے لیکن ان کے دل میں کوئی ہمدردانہ گنجائش پیداہورہی ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا ملٹری اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات پی ٹی آئی کی خواہش ہے ، اسٹیبلشمنٹ ہی ہمیشہ پی ٹی آئی کی کفیل رہی ہے ، پی ٹی آئی کو مذاکرات کی حکومتی پیشکش اب بھی برقرار ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خلاف آپریشن سیاسی نہیں، قومی معاملہ ہے ، ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا حکومت خیبرپختونخوا آپریشن ‘عزم استحکام’ کی حمایت کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں