گدھی کے کان کاٹنے کے ملزم کی درخواست ضمانت خارج، گرفتاری کا حکم

گدھی کے کان کاٹنے کے ملزم کی  درخواست ضمانت خارج، گرفتاری کا حکم

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نادیہ اکرام نے گدھی کے کان کاٹنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری عدم پیروی پر خارج کر دی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 3جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا، عدالت نے ضمانت خارج کر کے گرفتاری کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 20جو ن کو ملزم کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں