صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا،علی امین بڑھکیں نہ ماریں، خٹک

صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا،علی امین بڑھکیں نہ ماریں، خٹک

نوشہرہ (دنیا نیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈا پور بڑھکیں نہ ماریں۔

 پرویز خٹک کا غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں علی امین گنڈاپور کو اور علی امین مجھے بہت اچھی طرح جانتے ہیں، نہ ہی میں نے کبھی جھوٹ بولا نہ ہی جھوٹ بولوں گا، کچھ لوگ ہیں جو سچ برداشت نہیں کر سکتے ، علی امین بڑھکیں نہ ماریں، میرا تعلق بھی خٹک قبیلے سے ہے ، مجھے اپنے صوبے میں کوئی بند نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ پہلے بھی نیب کے نوٹس پر پیش ہوا تھا اب بھی نوٹس پر عدالت جاؤں گا، نوٹس دے کر بلایا جاتا ہے ، نہ پہلے اپنی مرضی سے پیش ہوا نہ اب اپنی مرضی سے جا رہا ہوں۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ کسی کیخلاف نہیں وفاقی کابینہ اجلاس کی کارروائی میں جو ہوا وہ بولوں گا، اس وقت کی پوری کابینہ اجلاس کی کارروائی کی گواہ ہے ، گنڈا پور بھی اس وقت کی کابینہ کا حصہ تھے ، وہ بھی عینی شاہد ہیں۔سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ مجھ پر کسی کا احسان ہی نہیں تو احسان فراموش کیسے ہو سکتا ہوں، 2013 میں اپنی محنت سے ، کم ممبران پر حکومت بنائی، کسی نے احسان کر کے وزیراعلیٰ نہیں بنایا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں