گوگل سرچ انجن میں نئے اے آئی فیچرز شامل
واشنگٹن(نیٹ نیوز)گوگل نے اپنے سرچ انجن میں اے آئی کی حامل متعدد اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان حالیہ فیچرز ان فیچرز میں برطانیہ میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر گوگل ایپ کے صارفین کو کسی چیز طرف فون کا کیمرہ رکھنے کے بعد سوال پوچھنے کے لیے اپنی آواز کا استعمال کر سکیں گے ۔گوگل نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ وہ اپنے سرچ لیبز پروگرام پر ابتدائی ٹیسٹرز سے ویڈیو ریکارڈ کرنے کے دوران سوالات پوچھنے کے لیے بھی اے آئی ٹول متعارف کرے گا، یعنی AI ٹولز ویڈیو اور صارف کے سوال کو ایک ساتھ پروسیس کرنے کے قابل ہو جائیں گے ۔واضح رہے کہ سمارٹ فونز میں مختلف اپ ڈیٹس دنیا کی بڑی ٹیک فرموں کے درمیان ایک دوڑ جاری ہے۔