تہہ خانے سے دریافت تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلی

تہہ خانے سے دریافت تصویر لاکھوں ڈالرز مالیت کی نکلی

روم(نیٹ نیوز)چھ دہائیوں قبل ایک اطالوی بنگلے کے تہہ خانے میں ایک کباڑ ڈیلر کی جانب سے دریافت کردہ پینٹنگ پابلو پیکاسو کی اصل پینٹنگ نکلی جس کی مالیت لاکھوں ڈالرز میں ہوسکتی ہے۔

لوکا جینٹل مارسانٹے، جو آرٹ کے ماہر ہیں اور سوئیٹزرلینڈ میں قائم آرٹ کی غیر منافع بخش تنظیم آرکیڈیا فاؤنڈیشن کے اعزازی صدر ہیں، کا کہنا تھا کہ یہ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پینٹنگ فرانسیسی فوٹوگرافر اور شاعر ڈورا مار کی مسخ شدہ تصویر ہے جو پکاسو کی محبوبہ تھی۔کاغذ پر یہ آئل پینٹنگ میں پکاسو کی جانب سے سرخ لپ اسٹک کے ساتھ نیلے لباس میں ایک عورت کا غیر متناسب انداز دکھایا گیا ہے۔آرٹ کے ماہر مارسانٹے نے سی این این کو بتایا کہ انہیں یقین ہے کہ پینٹنگ مستند ہے۔ اس پینٹنگ کی قیمت تقریباً 6 ملین یورو (6.6 ملین ڈالرز) ہونے کا امکان ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں