فون ٹیپ کرنے کی اجازت ہائیکورٹ میں چیلنج

 فون ٹیپ کرنے کی اجازت  ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (کورٹ رپورٹر)حکومت کا حساس ادارے کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا اختیار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

شہری فہد شبیر نے ندیم سرور ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست میں وزیراعظم، وفاقی حکومت ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن و دیگر کو فریق بناکر موقف اختیار کیا ہے کہ حساس ادارے کو لوگوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت کا نوٹیفکیشن پی ٹی اے ایکٹ کے جس سیکشن کے تحت جاری کیا گیا ہے اسکے ابھی تک رولز نہیں بنے ۔آئین شہریوں کو پرائیویسی، آزادی اظہار رائے فراہم کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں