قتل کا اشتہاری ملزم 4سال بعد سعودی عرب سے گرفتار

 قتل کا اشتہاری ملزم 4سال  بعد سعودی عرب سے گرفتار

لاہور (دنیا نیوز، صباح نیوز)پنجاب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو 4 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری امداد حسین 2020 سے تھانہ فیروز والہ، شیخوپورہ پولیس کو قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب تھا۔ انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا گیا جس پر سعودی عرب کی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں