نکاح، طلاق اور عدت کے مسائل بارے فضول بحث و مباحثہ نہ کیا جائے :راغب نعیمی

نکاح، طلاق اور عدت کے مسائل بارے  فضول بحث و مباحثہ نہ کیا جائے :راغب نعیمی

لاہور(سیاسی نمائندہ)نکاح، طلاق اور عدت کے مسائل قرآن و سنت سے ماخوذ شرعی حدود و قیود ہیں۔ ان امور کے بارے میں بے جا گفتگو اور تضحیک کسی صورت میں مناسب نہیں،یہ شرعی مسائل ہیں اور ان کے بارے فضول بحث و مباحثہ نہ کیا جائے ۔

سوشل میڈیا کا منفی استعمال غیر اخلاقی، غیر شرعی اور قانونی جرم ہے ۔ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی ، چیئر مین ، اسلامی نظریاتی کونسل نے بیان میں کہا ہے کہ قرآن وسنت نے نکاح، طلاق اور عدت کے مسائل اور احکامات کو نہایت موثر انداز میں بیان کیا ہے ۔ شریعت نے ان کی حدود و قیود کو واضح کر دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر اس وقت جس طرح ان مسائل پر رائے زنی کی جارہی ہے نہایت غیر مناسب اور غیر اخلاقی ہے ۔ اگر کسی مرد و عورت کو نکاح طلاق اور عدت کے حوالہ سے مسئلہ ہو تو اسے علما اور طبی ماہرین کی آرا کی روشنی میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں