تنخواہوں میں 25، پنشن میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

تنخواہوں میں 25، پنشن میں  15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد ، گریڈ 17 سے 22 کے افسروں کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر یکم جولائی 2024 سے ریلیف ملے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے ،پنشن میں اضافے کا اطلاق سول اور آرمڈ فورسز کے ریٹائرڈ ملازمین پر ہوگا ،یکم جولائی 2024 یا بعد میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کو بھی ریلیف ملے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق پنشن میں 15 فیصد اضافہ ریٹائرڈ ملازمین کی نیٹ پنشن پر ہوگا،ملازمین کے ہائوس رینٹ الائونس کے تعین میں اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا ،وفاقی ملازمین کی بیرون ملک تعیناتی کے دوران ایڈہاک ریلیف الائونس نہیں ملے گا،بیرون ملک تعیناتی، ڈیپوٹیشن سے واپسی پر ایڈہاک ریلیف الائونس لاگو ہو جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں