پنجاب: 5افسروں کے تقرر و تبادلے

پنجاب: 5افسروں کے تقرر و تبادلے

لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب حکومت نے 5 افسروں کے تقرر و تبادلے کر دئیے ۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تقرری کی منتظر زبدا مبشر کو ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ اور عامر شاہین رانجھا کو بھی ڈپٹی سیکرٹری فنانس لگادیاگیا۔تقرری کے منتظرعبدالقدیر کو ڈپٹی سیکرٹری ایل جی اینڈ سی ڈی ڈیپارٹمنٹ ،سپیشل ڈیوٹی آفیسر ازوبہ اعظم کو ڈپٹی سیکرٹری فوڈ ڈیپارٹمنٹ جبکہ شعیب خرم کو ڈی آئی جی پولیس ایڈمنسٹریشن اینڈ اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب تعینات کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں