حساس ادارے کو شہریوں کی کال ٹریسنگ کا اختیار دینا غیر آئینی ہے :ایچ آر سی پی

حساس ادارے کو شہریوں کی کال ٹریسنگ  کا اختیار دینا غیر آئینی ہے :ایچ آر سی پی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے حساس ادارے کو شہریوں کی کال ٹریسنگ کا اختیار دینے کے حالیہ نوٹیفکیشن کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

ایچ آر سی پی کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن آرٹیکل 9، 14 اور 19 کے تحت شہریوں کے آئینی طور پر تحفظ یافتہ آزادی، وقار اور رازداری کے حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے ،یہ محترمہ بینظیر بھٹو کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روح کے بھی خلاف ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومتوں اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے یکساں خراب ٹریک ریکارڈ کو دیکھتے ہوئے ، یہ اقدام بلیک میلنگ، ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے اور سیاسی مخالفین کیخلاف استعمال کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں