جسٹس طارق جہانگیری کو مشکوک کال اور میسجز موصول

جسٹس طارق جہانگیری کو  مشکوک کال اور میسجز موصول

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )جسٹس طارق محمود جہانگیری کے ہائی کورٹ آفس کو مشکوک کال اور میسجز موصول ہوئے ہیں ،مشکوک کال کرنے والے نے خود کو ڈی جی ایف آئی اے متعارف کروایا۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلا ڈی جی ایف آئی اے نے کوئی کال نہیں کی ،مشکوک کال کرنے والا ڈائریکٹ جسٹس طارق جہانگیری سے بات کرنا چاہ رہا تھا ، مشکوک کال کے بعد جسٹس طارق جہانگیری نے رجسٹرار کو طلب کر لیا، عدالتی ذرائع کا بتانا ہے کہ مشکوک کال 2 روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری آفس کی گئی مشکوک نمبر سے جسٹس طارق جہانگیری کے موبائل نمبر پر مشکوک میسجز بھی بھیجے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں