بجلی بلوں میں اضافے کی تحقیقات ، وزارت توانائی حکام ذمہ دار

بجلی بلوں میں اضافے کی تحقیقات ، وزارت توانائی حکام ذمہ دار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے ،مانیٹرنگ ڈیسک) تحقیقاتی اداروں نے بجلی بلوں میں اضافے کی تحقیقات مکمل کرلیں۔ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور دیگر اداروں نے اپنی انکوائری رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم کو ارسال کردی۔

 لیسکو ذرائع کا کہناہے کہ پروریٹا سسٹم کے تحت گھریلوصارفین کے بلوں میں 200 سے اوپر یونٹس ڈالنے کی رپورٹ وزیراعظم آفس کو بھجوادی گئی ہے ۔لیسکو ذرائع کے مطابق تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ میں وزارت توانائی کے حکام کو اوور بلنگ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور اس میں وزارت توانائی حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق وزارت توانائی نے نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈسکوز میں پروریٹا سسٹم لاگو کروایا۔ رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کو سزا کا فیصلہ اسی ہفتے ہو گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں