میڈیکل کالجزکی فیس سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار

 میڈیکل کالجزکی فیس سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار

اسلام آباد(دنیانیوز)سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی،جسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی،درخواست گزار وکیل ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہوئے۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے استفسارکیامیڈیکل کالجز کی فیس پر کون سا قانون لگتاہے ؟ سپریم کورٹ ایسے تو کیس نہیں سن سکتا،جسٹس محمدعلی مظہرنے درخواست گزارسے سوال کیا کہ کیا آپ نے پاکستان میڈیکل کمیشن سے فیس کے حوالے سے رابطہ کیاہے ؟ وکیل نے کہامیں نے وزیراعظم، صدر مملکت کو میڈیکل فیس کے حوالے سے خط لکھا ہے ،جسٹس منصورعلی شاہ نے کہافیس کی ریگولیٹری کون کرتاہے ؟ ان سے بات کریں،وکیل نے کہاسپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان میڈیکل ڈینٹل ایکٹ بنایاگیا، سپریم کورٹ کے فیصلے کو غلط لیاگیا، جسٹس منصورعلی شاہ نے کہاآپ ریگولیٹری کے پاس جائیں، سپریم کورٹ کا میڈیکل فیس دیکھنے سے متعلق کیاکام؟ فیس ریگولیٹری جب بنا ہوا ہے تو کیا وہاں گئے ہیں؟ کیا ہم کمیشن بنا سکتے ؟ جسٹس محمدعلی مظہرنے کہاآپ کا ذاتی مسئلہ ہے تو ریگولیٹری سے رجوع کریں، سپریم کورٹ نے حکمنامہ لکھواتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں