پی ٹی آئی کے روپوش رہنما سامنے آنے کو تیار، آج اجلاس طلب

لاہور (آئی این پی ) پی ٹی آئی کے روپوش رہنما سامنے آنے کیلئے تیار ہیں، اس حوالے سے پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔
آج (پیر کو ) اجلاس طلب کرلیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور تنظیم میں اکھاڑ پچھاڑ کیلئے کوششیں تیز ہوگئیں، پرانے چہروں نے سیاسی منظر نامے پر واپسی کیلئے جوڑ توڑ شروع کردیا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا جائے گا۔