حالات کا حل افہام وتفہیم سے ہی نکلے گا:فاروق ایچ نائیک

حالات کا حل افہام وتفہیم سے ہی نکلے گا:فاروق ایچ نائیک

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ موجودہ حالات سے ملک کو افہام وتفہیم سے ہی نکالا جاسکتا ہے ، اگر سیاسی جماعتیں مل کر نہیں بیٹھیں گی تو ملک کو نقصان ہوگا۔۔۔

 پی ٹی آئی اور حکومت اختلافات کو دور کریں، اندرونی اختلافات سے باہر کے دشمن فائدہ اٹھائیں گے ، سیاسی جماعتوں کو فیصلے عدالتوں کی بجائے خود بیٹھ کر کرنے چاہئیں۔انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا کامران خان کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 17وفاقی حکومت کو اجازت دیتا ہے کہ اگر کوئی سیاسی جماعت پاکستان کی حاکمیت اعلیٰ یا سالمیت کیلئے خطر ہ ہوتو حکومت اس کے خلاف قانون بناسکتی ہے تاکہ ایکشن لیا جاسکے ، مگرجو ایکٹ ہے جس کے نیچے یہ قانون بناہے ،وہ سیکشن 212الیکشن ایکٹ 2017 کے نیچے ہے کہ حکومت کے پاس پاور نہیں،میں اس پر اپنی بات واضح کردوں کہ حکومت کے پاس پارٹی پر پابندی لگانے کی پاور نہیں ۔حکومت کے پاس جوپاور ہے وہ یہ ہے کہ اگر حکومت کنفرم ہے تو ریفرنس فائل کرسکتی ہے یا حکومت کو الیکشن کمیشن ریفرنس دے ، جس سے کنفرم ہوجائے کہ یہ جو جماعت ہے ملکی خودمختاری یا سالمیت کیلئے خطر ہ ہے ، حکومت کو15 دن کے اندر ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کرنا ہے ، سپریم کورٹ کافیصلہ حتمی ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں