قیدیوں کی واپسی ،اسلام آباد پولیس کا 25رکنی سکواڈ سری لنکاجائے گا

 قیدیوں کی واپسی ،اسلام آباد پولیس  کا 25رکنی سکواڈ سری لنکاجائے گا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئے اسلام آباد پولیس نے اعلیٰ سطح کا ایک 25رکنی سکواڈ سری لنکابھیجنے کا فیصلہ کیاہے۔

اسلام آباد پولیس ہیڈ کوارٹر نے سکواڈ کی لسٹ مرتب کرکے وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ۔پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے گزشتہ روز پولیس فورس سے پاسپورٹ سمیت ضروری دستاویز طلب کی گئی تھیں ،وزارت داخلہ سے حتمی منظوری کے بعد سپیشل سکواڈ سری لنکا روانہ ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں