قیام پاکستان کے بعد گزشتہ 2 سال میں بجلی ریکارڈ مہنگی

قیام پاکستان کے بعد گزشتہ  2 سال میں بجلی ریکارڈ مہنگی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،ایجنسیاں)قیام پاکستان کے بعد صرف 2 سالوں میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 22 روپے 53 پیسے تک کا تاریخی اضافہ کیا گیا۔

مستقل سرچارج ملاکر 2 سال میں بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ 25 روپے 76 پیسے بنتا ہے اور محض 2 سال میں بجلی صارفین پر 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ لاددیا گیا۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق شہباز حکومت میں پہلی بار بجلی کے گھریلو صارفین پر ماہانہ ایک ہزار روپے تک فکسڈ چارجز بھی لگا دئیے گئے ۔قیام پاکستان سے لے کرجون 2022 کے ابتدائی 75سال میں کسی بھی وزیر اعظم کے ہوتے ہوئے بجلی کی قیمت میں اتنا اضافہ نہیں ہوا جتنا صرف 2 سال میں کیا گیا جس کے نتیجے میں شہری مسلسل بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں