سٹاک ایکسچینج :شدیدمندی ،انڈیکس1721پوائنٹس گنوابیٹھا

سٹاک ایکسچینج :شدیدمندی ،انڈیکس1721پوائنٹس گنوابیٹھا

کراچی (سٹاف رپورٹر )اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی زون میں ہوا ۔کے ایس ای 100انڈیکس 1721پوائنٹس کی کمی سے 80117پوائنٹس پر بند ہوا۔مندی کے سبب 68.38 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 1کھرب 91ارب روپے ڈوب گئے ۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران100انڈیکس نئی بلند ترین سطح 81939 پوائنٹس پر جاپہنچا،بعدازاں مارکیٹ فروخت کا رجحان زور پکڑنے سے گراوٹ کا شکار ہوگئی ۔ ماہرین کے مطابق ملک میں سیاسی ہلچل کے باعث سرمایہ کار گبھراہٹ کا شکار ہیں جس کے باعث انہوں نے محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے ۔کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای 30 انڈیکس 584پوائنٹس کی کمی سے 25681پوائنٹس، آل شیئر انڈیکس 918 پوائنٹس کی کمی سے 50854 پوائنٹس اور کے ایم آئی 30انڈیکس 2675پوائنٹس کی کمی سے 127705پوائنٹس پر بند ہوا۔بازار میں 47 کروڑ 90 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کی مالیت 27.85 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 191 ارب روپے کم ہوکر 10662ارب روپے ہوگی ۔مجموعی طورپر446 کمپنیوں کے حصص کا کاروبا رہوا جس میں سے 91 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 305میں کمی اور 50 میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں