بنوں امن مارچ میں فائرنگ ،بھگدڑ، 4افراد جاں بحق

بنوں امن مارچ میں فائرنگ ،بھگدڑ، 4افراد جاں بحق

بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں میں امن مارچ کے دوران فائرنگ ، بھگدڑ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ، جرگہ کے بعد امن مارچ کے شرکا سپورٹس کمپلیکس کے قریب سڑک پر پہنچے تو اچانک فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔

 جس سے متعدد افراد زخمی ہو ئے ۔ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں کے ترجمان کے مطابق 4 افراد کی لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں، بنوں میں پریڈی گیٹ چوک پر امن جرگہ ہوا ،امن جلسہ میں علماء کرام، تاجر برادری، سیاسی جماعتوں، سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی ،پریڈی گیٹ چوک کے اطراف شرکا ہاکی سٹیڈیم میں داخل ہوگئے جس سے مرکزی دروازہ ٹوٹ گیا اور آسٹروٹرف کو بھی نقصان پہنچا ،مقررین نے تقاریر کرتے ہوئے بنوں میں امن کی بحالی کا مطالبہ کیا، بعد میں ریلی کے شرکا نے سپورٹس کمپلیکس کا رخ کیا، اس موقع پر اچانک فائرنگ سے امن ریلی کے شرکاء میں بھگدڑ مچ گئی ،ترجمان ڈی ایچ کیو بنوں نعمان خان کے مطابق گولیاں لگنے سے جاں بحق 4 افراد کی لاشیں ہسپتال لائی گئی ہیں ۔ ادھر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بنوں کی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے وا قعہ کی رپورٹ طلب کرلی ،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وا قعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کے لئے پیکیج کا اعلان کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں