ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 900مساجد اورعبادت گاہیں شمسی توانائی پر منتقل

پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخواحکومت نے قبائلی اضلاع میں بجلی کے درپیش مسائل کے حل کے لئے شمسی توانائی کے متعدد منصوبوں پر کام شروع کررکھا ہے جن میں بعض منصوبے کامیابی کے ساتھ مکمل کرلئے گئے ہیں ۔
ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 900مساجد اورعبادت گاہوں کوشمسی توانائی پر منتقل کردیا گیا ہے جن سے روزانہ 1.73میگاواٹ بجلی پیداکی جارہی ہے اور ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہورہی ہے ۔