سپیکر نے سرکاری خرچ پر کھانوں بیرونی دوروں پر پابندی لگادی

سپیکر نے سرکاری خرچ پر کھانوں  بیرونی دوروں پر پابندی لگادی

اسلام آباد(آئی این پی )سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے غیر ضروری بیرون ملک دوروں اور سرکاری اخراجات پر کھانوں پر پابندی عائد کر دی۔

ذرائع کے مطابق پابندی  کا اطلاق پارلیمانی وفود اور اسمبلی افسران پر ہوگا، کم سے کم دورانیے اور مختصر وفود کو اجازت ہوگی۔ ذرائع نے بتایا کہ سپیکر نے سرکاری اخراجات پر ریفریشمنٹ پر بھی پابندی عائد کی اور ڈنر اور لنچ کے ٹائم کوئی اجلاس نہ رکھنے کی ہدایت جاری کر دی۔ قبل ازیں قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں نے سپیکر سے پہلے سے فراہم گاڑیاں پرانی اور ناکارہ ہونے کی شکایت کی تھی جس پر انہوں نے تمام گاڑیوں کی مرمت کی ہدایت جاری کی اور مرمت کے بعد یہ گاڑیاں چیئرمینوں کے حوالے کر دی گئیں۔چیئرمینز مسلسل نئی گاڑیاں فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے رہے مگر ایاز صادق نے انکار کر دیا۔ وزیر اعظم کی طرف سے بھی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں