کراچی ، زیر زمین سرنگوں کے ذریعے سیلاب پر قابو پانے کا منصوبہ

کراچی ، زیر زمین سرنگوں کے ذریعے سیلاب پر قابو پانے کا منصوبہ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ،نمائندہ دنیا)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں شہری سیلاب کی روک تھام کیلئے جامع منصوبہ جلد تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں شہری سیلاب روکنے کیلئے جامع منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر تیار کرنا ہوگا۔۔۔

کراچی کو شہری سیلاب سے بچانے کیلئے حکومت سندھ پائیدار اور طویل مدتی حکمت عملی اپنائے ،عالمی معیار کے مطابق سیوریج اور سیلابی پانی کے موثر انتظام کا نظام اپنانا ہوگا ۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر کی زیر صدارت کراچی کو شہری سیلاب سے بچانے کے حوالے سے اجلاس ہوا، کراچی میں زیر زمین سرنگوں کے ذریعے سیلاب پر قابو پانے کا منصو بے پر غور کیا گیا ،صدر نے کہا کہ کراچی میں زیر زمین سرنگوں کے ذریعے سیلاب پر قابو پانے کی فزیبلٹی سٹڈی تین ماہ میں مکمل کی جائے ، اجلاس میں صدر مملکت کو عالمی آبی اور سیوریج مینجمنٹ ماہرین کی طرف سے جامع بریفنگ دی گئی ، دریں اثنا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے صدر زرداری سے ملاقات کی اور کراچی کے معاملات پر بریفنگ دی ۔ صدر نے زیر زمین پانی قابل استعمال بنانے کے منصوبوں کی حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت کی ،صدر سے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت فوزیہ وقار نے ملاقات کر کے سالانہ رپورٹ پیش کی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں