ناران :تصاویر بناتے وقت گلیشیئر سیاحوں پر گر گیا ، 2 جاں بحق

ناران :تصاویر بناتے وقت گلیشیئر  سیاحوں پر گر گیا ، 2 جاں بحق

مانسہرہ (دنیا نیوز)ملک کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں جھیل سیف الملوک روڈ پر تصویر بنوانے کے دوران گلیشیئر سیاحوں پر گر گیا جس سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

جاں بحق سیاح راجن پور سے وادی کاغان کی سیر کے لیے آئے تھے ۔ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سیاح جھیل سیف الملوک سے واپسی پر گلیشیئر کے نیچے تصویریں بنا رہے تھے ۔ جاں بحق افراد کی لاشیں نکال کر ورثاء کے ساتھ آبائی علاقے کو روانہ کردی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں