سیاسی پناہ لینے والوں کاپاسپورٹ معطل کرنیکا فیصلہ واپس

سیاسی پناہ لینے والوں کاپاسپورٹ معطل کرنیکا فیصلہ واپس

اسلام آباد (دنیا نیوز )حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کے متعلق بڑا فیصلہ کیا ہے ، بیرون ممالک سیاسی پناہ لینے والوں کو پاکستانی پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں  اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود سے متعلق متعدد اہم امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی IMPASS اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام شریک ہوئے ،سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی IMPASS نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بروقت پاسپورٹ کے اجرا کی سہولت کے بارے میں بریفنگ دی اور وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی گئی کہ سمندر پار پاکستانیوں کے پاسپورٹ کا اجرا 60 دن کے اندر کیا جائیگا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں