نیب کا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف کرپشن ریفرنس بند کرنیکا فیصلہ

نیب کا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کیخلاف کرپشن ریفرنس بند کرنیکا فیصلہ

لاہور،اسلام آباد(اپنے خبرنگار سے،کورٹ رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)نیب نے لاہور کی احتساب عدالت میں پولیس گروپ کے سینئر افسر ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب ظفر چٹھہ، پولیس افسروں رائے اعجاز اور کامران ممتاز سمیت دیگر ملزموں کے خلاف گجرات پولیس میں 2 ارب 96 کروڑ روپے سے زائد کرپشن اوراختیارات سے تجاوز کے الزام میں دائر ریفرنس بند کرنے کی درخواست دائر کردی۔

نیب حکام کے مطابق سہیل ظفر چٹھہ، رائے اعجاَز اور کامران ممتاز نے ریفرنس واپس لینے کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست دی جبکہ نیب کی عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزموں کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا گیا ،ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزموں کے خلاف شواہد موجود نہیں ہیں ،ایسی صورتحال میں ملزموں کے خلاف ریفرنس کو چلانا مناسب نہیں ہو گا ،استدعا ہے کہ زیر سماعت ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کی جائے ۔احتساب عدالت کے جج قمر الزمان کے روبرو زیر سماعت ریفرنس کیس میں سابق ڈی پی او گجرات و موجودہ ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفرچٹھہ، کامران ممتاز ، رائے اعجاز، رائے ضمیر اور گجرات ڈی پی او آفس کے محمد اشرف، فیاض، مزمل، رمیز اور رضوان سمیت ڈی پی او اکاؤنٹس آفس کے دیگر اہلکاروں پر گجرات ڈی پی او آفس میں تعیناتی کے دوران پولیس کی گاڑیوں کو ملنے والا ڈیزل اور بڑے پیمانے پر صوابدیدی فنڈزخردبرد کرنے کا بھی الزام عائد ہے ۔ عدالت میں ملزموں نے بریت کی درخواستیں بھی دائر کر رکھی ہیں ،عدالت نے ملزموں کو 22اگست کوسماعت پر طلب کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں