الیکشن کمیشن ٹربیونل تبدیل کر سکتا ہے :اسلام آباد ہائیکورٹ

الیکشن کمیشن ٹربیونل تبدیل کر سکتا ہے :اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں زیر سماعت الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی اور الیکشن ترمیمی ایکٹ کیخلاف پی ٹی آئی درخواستوں پروکلاء کے دلائل جاری رہے ۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے اپنے دلائل کا آغاز کر دیاجس کے دوران مختلف عدالتی فیصلوں کا حوالہ بھی دیاگیا،چیف جسٹس نے کہاکہ الیکشن ایکٹ میں جو ترامیم کی گئی ہیں وہ چیلنج نہیں ہوئیں،آرڈنینس کو چیلنج کیا گیا تھا مگر ایکٹ صرف علی بخاری کی جانب سے چیلنج کیا گیا،تین درخواستیں الیکشن کمیشن میں دی گئیں اور اس میں جانبداری کا الزام لگایا گیا،الیکشن کمیشن نے بھی جانبداری کی وجہ سے ٹربیونل تبدیل کیا،الیکشن کمیشن اپنے آرڈر میں کوئی اور بات بھی لکھ سکتا تھا،الیکشن کمیشن کے پاس ٹربیونل تبدیل کرنے کی پاور ہے ،دوران سماعت الیکشن کمیشن وکیل کے دلائل جاری رہے ،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ اپنے دلائل مکمل کرلیں،پھر ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھی سنناہے ،ہم نے سب کو سننا ہے اور کوشش کرنی جلد کیس مکمل کرلیاجائے ،کوشش کریں گے آج یا پھر جمعرات کو مکمل کرلیں،ٹربیونلز سے متعلق کچھ ابہام ہے جسے دور کرناہے ،عدالت نے سماعت آج تک ملتوی کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں