اسلام آباد:پیکا ایکٹ کے تحت عدالتیں قائم،وفاقی کابینہ نے سمری منظور کرلی

اسلام آباد:پیکا ایکٹ کے تحت عدالتیں قائم،وفاقی کابینہ نے سمری منظور کرلی

اسلام آباد (دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)وفاقی حکومت نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کے ٹرائل کیلئے قانونی تقاضا پورا کر لیا۔وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کورٹس کے قیام کی وزارت قانون کی سمری کی منظوری دیدی جس کے بعد پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار ملزموں کے ٹرائل کیلئے عدالتیں تشکیل دے دی گئیں جن میں سپیڈی ٹرائل ہوگا۔

عدالتوں کی تشکیل کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دے دیا گیا ہے ، دوسرے صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ججز نامزد ہوں گے ۔ذرائع کاکہنا ہے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتاریوں میں اضافے اور سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رئوف حسن اور دیگر کا ٹرائل نئی قائم عدالتوں میں ہونے کا امکان ہے ۔ وزارت قانون نے وضاحت کی ہے جسٹس بابر ستار کے حکم کی روشنی میں پیکا ایکٹ ملزموں کے ٹرائل کیلئے عدالتیں تشکیل دی گئی ہیں، جسٹس بابر ستار نے 6 جون 2024 کو وفاقی حکومت سے پیکا ایکٹ کے تحت عدالتوں کے عدم قیام پر جواب مانگا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں