لاپتا افراد کیسز ، جسٹس محسن کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل

 لاپتا افراد کیسز ، جسٹس محسن کیانی کی سربراہی میں لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیسز سے متعلق جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

 جسٹس طارق محمور جہانگیری اور جسٹس ارباب محمد طاہر بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے ،لارجر بینچ 30 جولائی سے لاپتہ  افراد کے کیسز کی سماعت کرے گا،شاعر احمد فرہاد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے لاپتہ افراد کیسز کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا کہا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں