پیکا ایکٹ مقدمات :خصوصی عدالتوں کیلئے 2 جج نامزد

پیکا ایکٹ مقدمات :خصوصی  عدالتوں کیلئے 2 جج نامزد

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیشن جج اعظم خان نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) 2016 کے تحت مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے 2 جج نامزد کر دئیے ۔

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے ججز کی نامزدگی کا آفس آرڈر جاری کردیا گیا جس کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا پیکا ایکٹ کے تحت کیسز کے ٹرائل کریں گے ۔آفس آرڈر میں کہا گیا سول جج شبیر بھٹی کوپیکا ایکٹ کیسز کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات دے دئیے گئے ۔آفس آرڈر کے مطابق ججز افضل مجوکا اور شبیربھٹی کی عدم دستیابی پر ڈیوٹی جج سماعت کریں گے ۔ذرائع نے بتایا پی ٹی آئی کے گرفتار ترجمان رؤف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت خصوصی عدالت میں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں