بیرسٹرگوہر،عمرایوب آزادارکان؛ پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر نہیں کی

بیرسٹرگوہر،عمرایوب آزادارکان؛ پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر نہیں کی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں بیرسٹر گوہر اورعمر ایوب کی قومی اسمبلی میں آزاد حیثیت کے انکشاف پر نیا پنڈورا بکس کھل گیا اور مرکزی قیادت ایک نئے امتحان میں پھنس گئی ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 39 ارکان قومی اسمبلی کی پی ٹی آئی سے وابستگی تسلیم کئے جانے کے بعد آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لینے والے ار کان کی فہرست سامنے آگئی ۔رواں برس 8 فروری کو ہونیوالے انتخابات میں رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان اور عمر ایوب کا بطور آزاد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے ،پاکستان تحریک انصاف کی موجودہ مرکزی قیادت نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں بھی پارٹی سے وابستگی ظاہر نہیں کی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں