پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے مشاور ت جاری:خواجہ آصف

پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے مشاور ت جاری:خواجہ آصف

اسلام آباد (دنیا نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔پابندی کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہو گا، پی ٹی آئی پر پابندی خارج از امکان نہیں، ہماری مشاورت جاری ہے ۔

پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے مزید کہا کہ احتجاج سب جماعتوں کا حق ہے وہ کریں، اس سے کچھ فرق نہیں پڑے گا۔ پی ٹی آئی کے بھوک ہڑتال سمیت تمام فیصلے علامتی ہوتے ہیں، پی ٹی آئی کو کھانے پینے کی عادت ہے اس لئے بھوک ہڑتال کر رہے ہیں، میں خیر سگالی کے طور پر کھانا بھجوا دیتا ہوں۔ پی ٹی آئی نے سیاست میں بات چیت کی گنجائش نہیں چھوڑی، سیاسی پارٹیاں اور سیاسی کارکن ایسی حرکتیں اور باتیں نہیں کرتے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں