اسلام آبادکے 10سول ججزکی سینئرسول جج کے عہدہ پرترقی

اسلام آبادکے 10سول ججزکی سینئرسول جج کے عہدہ پرترقی

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد کے 10 سول ججز کو سینئر سول جج کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے منظوری دی۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار سردار طاہر صابر نے ججز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق محمد انعام اللہ، محمد عباس شاہ، احتشام عالم خان،مبشر حسن ، عمر شبیر، رفعت محمود خان، صہیب بلال اور صنم بخاری سینئر سول جج مقرر کر دئیے گئے ہیں، ملک امان اور محمد  نوید خان بھی ترقی پانے کے بعد سینئر سول جج بن گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں